آج کی خبریںسوات کی خبریں

آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید سیلاب آنے کا الرٹ جاری، خیبرپختوں خواہ کے علاقوں چترال، دیر بالا، سوات اور کوہستان میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران مسلسل اور طوفانی بارش ہوگی، لوگوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطاب خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے خبردار کیا ہے۔ان علاقوں میں چترال، دیر بالا، سوات اور کوہستان شامل ہیں۔ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کسی جانی اور مالینقصان سے بچنے کیلئے احتیاطی    00:00 / 00:00 Loading Ad  اقدامات کرنے کیلئے مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔ سیاحوں کو پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ ان علاقوں میں آباد لوگوں کو خطرناک قرار دی گئی جگہوں سے فوری کسی اور جگہ منتقل ہو جانے، اور اپنی نقل و حرکت کو محدود کر دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ان دنوں پاکستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آنے والے دنوں میں اس سلسلے میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ جبکہ رواں برس پاکستان میں رواں مون سون سیزن کے دوران سپر فلڈ آنے کا بھی خدشہ ہے

Related Articles

Loading...
Back to top button