احتساب سب کا ہونا چاہیے صرف پی ٹی آئی کو ٹارگٹ نہ کیا جائے، شوکت یوسف زئی

پشاور(ویب ڈیسک ) پشاور میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار اور غیر سیاسی ہونا چاہیے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے تمام اثاثوں کے کاغذات جمع کرائے ہیں، احتساب سب کا ہونا چاہیے صرف پی ٹی آئی کو ٹارگٹ نہ کیا جائے جب کہ نیب مولانا فضل الرحمان کا بھی احتساب کرے کہ سیاست میں انہوں نے کیا کمایا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اے این پی کی حکومت میں ٹھیکے بکتے تھے تاہم میرے اثاثے سارے صاف اور ڈاکومنٹڈ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی شفاف اور بڑا منصوبہ ہے جس کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے، بی آر ٹی کا سول ورک مکمل ہے تاہم آئی ٹی ایس پر کام جاری ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button