آج کی خبریںسوات کی خبریں

اسسٹنٹ کمشنر چارباغ کے مختلف علاقوں میں دکانوں پر چھاپے

زما سوات(12مئی2019ء)ڈپٹی کمشنر سوات کے خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چارباغ محمد حامد بونیری کا تحصیل بھر کے مختلف علاقے کے دکانوں کے دورے، تحصیل چارباغ کے یونین کونسل سیر تلیگرام کے دکانوں پر اچانک چھاپے، چھاپوں کے دوران ایکسپائرخوراکی چیزیں رکھنے والے 7دکانداروں کیخلاف ایف آئی آر درج، علاقہ بھر میں سرکاری نرخ نامے کی قیمتوں کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات، غیر معیاری چیزیں رکھنے والے دکاندار جرمانہ،ایکسپائر چیزوں میں سے بسکٹ، جیمز،مصالحہ جات وغیرہ بھاری مقدار میں برآمد کرکے قبضے میں لئیے گئے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چارباغ محمد حامد بونیری نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھر میں سرکاری نرخ نامے کے مطابق معیاری چیزوں کی خریدوفروخت کو یقینی بنایا گیا ہے اور اس ظم میں ڈپٹی کمشنر سوات کے ہدایات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ٹیمیں مختلف علاقوں کے دورے کرتی ہے، غیر معیاری چیزوں کی خریدوفروخت کی کسی صورت بھی اجازات نہیں اور آج بڑی مقدار میں دکانوں سے ایکسپائر چیزوں کو قبضے میں لیا گیا ہے جن میں زیادہ تر خوراکی اشیاء شامل ہیں، تحصیل بھر میں سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء خردونوش کی خریدو فروخت میں عوام بھی تعاون کریں جس کے پاس بھی غیر معیاری اشیاء موجود ہوں ہمیں فوری طور پر آگا ہ کریں یا کوئی مقررہ نرخ سے زیادہ کوئی چیز فروخت کرتا ہوں کیونکہ یہ آپ عوام کا فرض بنتا ہے اور اخلاقی ذمہ داری بھی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ جو دکاندار ہمارے آنے کی وجہ سے دکان بند کرکے چھپ جاتے ہیں ان کیخلاف بھی قانونی کارروائی کرکے ایف آئی آر درج کیا جائیگا، عوام بھی اس طرح کی دکانوں کی نشاندہی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں، حامد بونیری نے مزید کہا کہ غیر معیاری چیزوں کی برآمدگی پر آج ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہے ہیں اگر پھر بھی کوئی چیز برآمد ہوتی ہے تو دکان کو سیل بھی کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button