اقراء یونیورسٹی میں طلباء اور اساتذہ کا احتجاج جاری،پولیس طلب

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) اقراء یونیورسٹی اوڈیگرام میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف طلباء اور اساتذہ کا احتجاجی، پولیس طلب کر لی گئی۔ احتجاج کرنے والے طلباء نے زما سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اُن کے اساتذہ کی بے عزتی کی ہے اور انہیں نوکریوں سے نکال دیا ہے، سوات کے پی ایچ ڈی اساتذہ کی بے عزتی ہمیں ہر گز برداشت نہیں، انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور اساتذہ کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق طلباء کے احتجاج کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس بھی طلب کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج دوپہر سے شروع ہے اورابھی تک جاری ہے۔اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہ ہو پایا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button