آج کی خبریںسوات کی خبریں

امانکوٹ،تین سالہ بچے کا گلہ کاٹنے والی خاتون گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں تین سالہ بچے کا گلہ کاٹنے والی ملزمہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔خاتون مدرسے کی معلمہ ہے جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق چوبیس فروری کو تین سالہ محمد حسان ولد امجد علی سکنہ امانکوٹ کا گلہ تیز دھار آلے سے کاٹا گیا تھا ۔ امجد علی نے پولیس کو بتایا تھا اُس کا بیٹا اپنی بہن کے ساتھ گھر کے قریب مدرسہ عائشہ انور گیا ہوا تھا جہاں سے بچہ زخمی حالت میں پایا گیا تھا ۔ ( خبر جاری ہے )


واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان کو فوری طور پر اصل حقائق معلوم کرنے اور ملزم/ملزمان کو ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان نے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن افسر زمان خان، ایس ڈی پی اُو سٹی پیر سید خان، انوسٹی گیشن افیسر تھانہ رحیم آباد انسپکٹر سید رحیم خان، تھانہ مینگورہ انسپکٹر مشرف خان، ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد مجیب عالم خان، انچارج کمپیوٹر سیل اے ایس آئی گوہر پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی، تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ہوئے اصل ملزمہ مسماۃ حفصہ تک رسائی حاصل کی۔ مسماۃ (ح) دختر صفدر علی نے دوران انٹاروگیشن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے نے مسماۃ ماریہ جو تین سالہ بچے کی بہن ہے کی شادی رکھوانے کے لئے یہ اقدام اُٹھایا کیونکہ وہ چاہتی تھی کہ (م)کی شادی اپنے بھائی قاری محمد انور سے کرو۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے آلہ اقدام قتل بلیڈ برآمد کرلی گئی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button