چپریال ، گاڑیوں میں تصادم کی وجہ سے پانچ افراد زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقہ چپریال میں جیپ اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ چپریال میں جیپ اور سوزوکی میں تصادم ہوا، تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں سوار پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بر وقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو مٹہ اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں چار مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button