آج کی خبریںسوات کی خبریں

اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل شہزاد محبوب نے چارج سنبھال لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل / ڈپٹی کمشنرسوات شہزاد محبوب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ترجمان اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سعید الرحمان کے مطابق اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی / ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے اپنے عہدے کاباقاعدہ چارج سنبھال لیاہے، اس موقع پراپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشن کرامت علی نے نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کا سٹاف سمیت پر تپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔انہوں نے پہلے دن محکمے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور محکمے کے افسران اور دیگر سٹاف سے تعارفی ملاقاتیں کیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر کرامت علی نے ادارے کے کارکردگی اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے اب تک کے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر ڈائریکٹرجنرل یو ایس ڈی اے کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے سیاحوں کیلئے وادی سوات ایک پرکشش مقام کا درجہ رکھتی ہے،سیاحتی مقامات تک سیاحوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت موثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور صوبائی حکومت کے ہدایت کی روشنی میں ضلع انتظامیہ، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سوات پولیس کے بہترین انتظامات کے نتیجے میں عید الضحٰی کے موقع پر پچاس ہزار گاڑیوں میں 3لاکھ سے زائد سیاحوں نے سوات کے سیاحتی مقامات میں چھٹیاں گزاریں ہیں جو علاقے میں مثالی امن کی واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی کشادگی، توسیع کیلئے ضروری ہے کہ مقامی آبادی اپنی تعمیرات کو اس طرح بنائیں کہ مستقبل میں سیاحوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کا مہمان نوازی میں کوئی ثانی نہیں ہے، مقامی لوگ اپنے اعلیٰ اقدار، روایات اور مہمان نوازی کے جذبہ کے تحت سیاحوں کی خدمت یقینی بنائیں تاکہ قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو مثبت پیغام بھی ملنے سے نہ صرف یہاں کی سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ اس علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ بھی ہو سکیں گا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے علاقے میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button