اکرام اللہ بلدیاتی انتخابات میں ملوک آباد سے حصہ لیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ ملوک آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان اکرام اللہ نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ اکرام اللہ یونین کونسل ملوک آباد سے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔اکرام اللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں بے شمار مسائل کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہے، پانی کی عدم فراہمی اور شاہراہوں کی خستہ حالی ایک اہم مسلہ ہے جس کے لئے میں اپنی پوری کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام ان کا ساتھ دے انشاء اللہ علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button