باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل

سوات   (زما سوات ڈاٹ کام)مٹہ کے گاؤں دارمئی میں باپ نے جواں سالہ بیٹے کو چور سمجھ کر گولی چلا کر قتل کردیا۔ ایس ایچ او کالاکوٹ محمدزیب کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے دارمئی میں اُنیس سالہ فواد خان گھر میں رات کے وقت پانی پینے کے لئے اٹھا تھا کہ اس کے باپ نے تاریکی کے باعث اسے چور سمجھ کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل ان کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی، تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button