بحرین،بہن کے ساتھ جنسی ذیادتی کرنے والے بھائی کو عمر قید کی سزا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ایڈیشنل سیشن جج بحرین شہزادہ اخوند زادہ نے جرم ثابت ہونے پر سگی بہن کے ساتھ جنسی ذیادتی کرنے والے بھائی کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانےکی سزا سنادی۔ ملزم جلال ساکن ناگوہا، تھانہ ضلع ملاکنڈ پر اس کی بہن نے تھانہ مدین میں 18اگست2021ء کو رپورٹ درج کرائی تھی، جس میں ملزم کی بہن نے کہا تھا کہ اس کا سگا بھائی تفریح کے لئے اس کو سوات لے آیا تھا۔ کالام مدین سمیت مختلف مقامات کے ہوٹلوں میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا سنادی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button