بحرین،حادثے میں زخمی خاتون جاں بحق ہو گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بحرین کے علاقہ مانکیال میں ٹریفک حادثے میں زخمی خاتون دم توڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ مانکیال میں گاڑی دریائے سوات میں جا گری تھی جس میں چار افراد زخمی ہو ئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں شیرذادہ ولد دستہ گل سکنہ کالام کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی جبکہ شیر ذادہ اور اُس کے دو بچے زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو مدین اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button