آج کی خبریںسوات کی خبریں
بحرین: ساتال میں موٹر سائیکل حادثہ، دو نوجوان زخمی

سوات (زما سوات) تحصیل بحرین کے علاقے ساتال میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 18 سالہ زمین اور 16 سالہ معظم زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر سول اسپتال مدین منتقل کیا گیا۔



