بحرین پولیس نے کار لفٹر گینگ کا سرغنہ گرفتارکرلیا، دو موٹرکار برآمد

 سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بحرین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کارلفٹر  گینگ کے ارکان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق  4 دسمبر2021 کو بحرین سے موٹر کار چرائی گئی تھی ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر کار 2001 ماڈلx جو ڈاکٹر خالد سکنہ سیدو شریف کی ہے اور ایک موٹر کار وٹز بر آمد کرلی اور ملزمان قیصر حیات،عبداللہ شاہ،عبدالباسط کو گرفتار کرلیا جبکہ چوتھے ملزم سلیمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی ایک روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلی ہے جبکہ مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button