آج کی خبریںسوات کی خبریں
بریکوٹ سالانہ تبلیغی اجتماع27مئی سے شروع ہوگا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بریکوٹ میں سالانہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع 27 مئی سے شروع ہوگا جس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔اجتماع کیلئے تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے ۔ بریکوٹ میں اجتماع گاہ میں روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں رضاکار کام میں مصروف ہیں اور تیاریوں کو آخری شکل دی جارہی ہے۔کورونا احتیاطی تدابیر کے تحت اتنے بڑے اجتماعات پر پابندی ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے رابطہ پر میڈیا کو بتایا کہ ابھی تک کسی نے اس بارے میں اجازت کے لئے کوئی درخواست نہیں دی ہے۔ درخواست دینے کے بعد اس پر قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔