سوات، ٹریفک حادثات میں پانچ افراد زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق علاقہ بلوگرام میں موٹر سائیکل اور سوزوکی کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار انور اور سلیمان ساکنان بونیر زخمی ہوگئے۔سین پوڑہ مٹہ میں موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجے میں شاہ محمود اور عماد زخمی ہوئے اسی طرح بحرین میں موٹر کار حادثے کا شکار ہوئی جس میں ندیم سکنہ پنجی گرام زخمی ہوگیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button