بر سوات: راحت کوٹ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج، مین شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

سوات: تحصیل مٹہ کے علاقے راحت کوٹ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جاری ہے، جس کے باعث مظاہرین نے مین شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق احتجاج صبح 10 بجے سے جاری ہے، جبکہ سڑک کی بندش کے باعث طلبہ، مسافر اور دیگر شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی مسلسل بندش سے عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، تاہم احتجاج کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کے لیے تاحال کوئی نمائندہ نہیں پہنچا، جو عوامی مسائل کے حل میں عدم توجہی کا ثبوت ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک شاہراہ بند رہے گی۔

Show More
Back to top button