بلدیاتی انتخابات، آتشیں ہتھیاروں کی نمائش اور الیکشن کی جیت پر جشن منانے اور ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ سوات نے لوکل گورنمنٹ الیکشن ۲۰۲۲ کے تناظر میں الیکشن ڈے اور بعد میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں ہر قسم کے آتشی ہتھیاروں کی نمائش اور جیت کی خوشی میں ریلی نکالنے اور جشن منانے پر 10 دنوں کے لئے دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوارڈینیشن کمیٹی نے اپنے 24 مارچ کے اجلاس میں پابندی کی تجویز دی تھی جس کی بنیاد پر پابندی کا اطلاق کیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button