بلدیاتی نمائندوں کو ابھی تک فنڈ نہیں ملا، محمد ایاز خان
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)بلدیاتی نمائندوں سے عوام کی متعددتوقعات وابستہ تھیں،ہم نے جذبہ خدمت کے تحت الیکشن میں حصہ لیا،ایک سال ہوا بلدیاتی نمائندوں کوفنڈنہیں ملا،اپنی مددآپ کے تحت عوام کی خدمت کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار یونین کونسل پانڑشریف آبادسے منتخب جنرل کونسلرممحمدایازخان نے اپنے حجرے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام ایک بہترین سسٹم ہے جس کے تحت بڑی آسانی کے ساتھ مقامی سطح پر عوامی مسائل حل ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں صاف پانی،صفائی ستھرائی اوردیگرمدات میں سہولیات بھی فراہم کی جاسکتی ہیں،ہم نے بھی اس مقصد کیلئے الیکشن میں حصہ لیا کہ یونین کونسل کے لوگوں کودرپیش مسائل حل کرسکیں مگرایک سال ہواکہ بلدیاتی نمائندوں کو کسی قسم کا فنڈنہیں ملا،انہوں نےکہ ہم اپنی مددآپ کے تحت عوام کی خدمت کررہے ہیں اور اس مقصد کیلئے ہمارے حجرے کے دروازے کھلے رہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہماری یونین ایک وسیع علاقے پر مشتمل ہے جس میں پہاڑی علاقہ بھی شامل ہے مگر ہم یونین کونسل کے ایک ایک محلے اور علاقے کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں اور چاہتے ہیں کہ ترقی کے لحاظ سے یہ ایک مثالی یونین کونسل بن جائے تاہم اس مقصدکے حصول کیلئے فنڈکی اشدضرورت ہے جوتاحال نہیں ملا،انہوں نے کہاکہ ہمیں عوام نے منتخب کیاہے لہٰذہ ان کی خدمت اورنمائندگی کا سلسلہ بدستور جاری رکھیں گے۔