ملوک آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ ملوک آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملوک آباد میں ملزم احتشام عرف چشمو سکنہ عثمان آباد نے عقل زادہ ولد شیرین زادہ  پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا کہ سابقہ دل بدی کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button