آج کی خبریںسوات کی خبریں
بھابی کے قتل میں ملوث ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار
سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پولیس اسٹیشن کوکارئی کی حدود میں امجد علی ولد باچا خان نے اپنی بھابی مسماۃ (ن) پرگزشتہ روز پستول سے فائر کیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوئی تھی، مسماۃ (ن) کو سیدو شریف ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئی تھی جبکہ ملزم امجد علی جائے وقوعہ سے فرار ہوا تھا۔
واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے فوری طور پر ایس پی لوئر سوات شاہ حسن کو جلد از جلد ملزم گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس پی لوئر سوات نے قائمقام ڈی ایس پی سیدو پیر سید خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ کوکارئی فضل رحیم خان اور پولیس پر مشتمل ٹیم بنائی، پولیس ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی اور ملزم امجد علی ولد باچا خان سکنہ کوکارئی کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا۔