آج کی خبریںسوات کی خبریں

تجاوزات کے نام پر عمارات کی مسماری اور سڑک کی عدم کشادگی و تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 01 اکتوبر 2018ء) سوات میں جی ٹی روڈ پر تجاوزات کے نام پر لوگوں کی عمارات کی مسماری اور عدم تعمیر کے خلاف اہل قمبر نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر کام کی سست روی اور چوڑائی کم کرانے پر این ایچ اے کے خلاف قمبر کے مکینوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کردیا ،مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سوات کے صدر عرفان چٹان اور دیگر مقررین نے کہاکہ این ایچ اے اور انتظامیہ نے عوام کے آباد مکانات اور دکانات مسمار کرکے اعلان کیا تھا کہ وہ جی ٹی روڈ کو وسعت دیں گے قوم کی جانب سے اربوں روپے کی قربانی دینے کے باوجود روڈ کو صرف پرانی حالت میں 24فٹ تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ قمبر کے مقام پر ایک سال سے تاحال تعمیراتی کام شروع نہیں کیا گیا ہے روڈ کی ابترحالت کے باعث کاروبار تباہ ہوچکا ہے جبکہ شدید گروغبار کی وجہ سے لوگ سینے اور گلے جیسے امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ روڈ پر فوری طور پر تعمیراتی کام شروع کیا جائے اور اپنے وعدے کے مطابق اس کو کشادہ کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے

Related Articles

Loading...
Back to top button