آج کی خبریںسوات کی خبریں

تحریک انصاف سوات میں ناقابل تسخیر قوت بن گئی ہے،فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:21جنوری2018ء)چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے کہا ہے کہ کرپشن اوربدعنوانیوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیاہے لوگوں کی دھڑادھڑتحریک انصاف میں شمولیت سے سوات میں تحریک انصاف ناقابل تسخیر قوت بن گئی ہے ، الیکشن سے پہلے لوگوں کی تحریک انصاف پرتوجہ مرکوز کرنا تحریک انصاف کے حق میں عوامی ریفرنڈم ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے نویکلے میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم باشمند خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیااجتماع سے پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر حاجی فضل مولا خان ، ضلع سوات کے سینئر نائب صدر سعید خان ، تحصیل کونسلر زاہد باز خان ، تحصیل کونسلر شاہد علی خان ، انجینئر عمر فاروق ، احمد شاہ ، ضلعی کونسلر شوکت خان اور باشمند خان نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر باشمند خان ایڈوکیٹ کے ہمراہ ڈاکٹر اصغر خان ، ثناء اللہ ، نعمت خان ، امیر طوطا ، محمد رحمان ، بخت شاد ، محمد اقبال ، فیصل ، فیروز خان ، عمران ، فضل ربی ، فرمان ، شوکت علی ، گل حسن خان ، امیر زادہ ، میر عالم ، اختر علی ، ارشد خان ، حسین ، مجیب الرحمن ، سید محمد خان ، امجد راجہ ، دوا خان ، تاج محمد خان ، محمد عالم ، حیدر علی ، ظہور ، جنید ، ثاقب ، اسد ، عدنان ، برکت ، فواد ، رحیم باچا ، احسان اللہ ، محمد علی شاہ ، وقاص ، بلال اور دیگر نے بھی مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کریگی، لوگوں نے تحریک انصاف پرتوجہ مرکوز کررکھی ہے اور تحریک انصاف ملک بھرمیں برسراقتدار آکر پاکستان کو بحرانی کیفیت سے نکال دے گی ، انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لیں گے انشاء اللہ عوام تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button