آج کی خبریںسوات کی خبریں
تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے منگلور کڈنی ہسپتال کے سامنے دھرنا دیدیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 18 ستمبر 2018ء) تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران کا کڈنی ہسپتال سنگوٹہ سوات کے سامنے احتجاجی دھرنا۔ احتجاجی دھرنا میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی بھر پور شرکت ، بڑی تعداد میں کارکن دھرنے میں شریک، شدید نعرے بازی، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے عزیز اللہ گران نے اپنی ہی حکومت کے خلاف دھرنا دیدیا۔منگلور میں کڈنی اسپتال کے سامنے روڈ بلاک کرکے ایم ایس کے تبادلے کا مطالبہکردیا۔ ایم پی اے عزیز اللہ گران نے کڈنی ھسپتال میں ہونے والے مبینہ بےقاعدگیوں کے خلاف دھرنا دے رکھا ہے واضح رہے کہ 5 دن قبل عزیز اللہ گران نے دھرنے کی دھمکی دی تھی۔