آج کی خبریںسوات کی خبریں

تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سینئرنائب صدر عادل نواز کی پی ٹی آئی پی میں شمولیت

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سابق وزیر اعلی اور وائس چئیرمین محمود خان سے پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات یوتھ ونگ کے سنئیر نائب صدر عادل نواز کی ملاقات،ملاقات میں عادل نواز نے سابق وزیر اعلی محمود خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شمولیت کا اعلان کردیا، عادل نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلی کی شخصیت اور کارکردگی سے متاثر ہوکر پارٹی جوائن کردی، محمود خان نے سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے علاقے کی تقدیر بدل ڈالی، ۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سنئیر رہنما محب اللہ خان بھی موجود تھے

Related Articles

Loading...
Back to top button