آج کی خبریںسوات کی خبریں

تین دن قبل دریائے سوات میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے دو افراد کی لاشیں ریسکیو 1122 نے برآمد کرلیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 19 جولائی 2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر عمران خان کی ہدایت پر ایمرجنسی افیسر ملک شیردل خان کے نگرانی میں ریسکیو 1122 کا کامیاب اپریشن تحصیل خوازخیلہ کے علاقہ چالیار کے مقام پر دریائے سوات میں تین دن قبل ڈوب کر لاپتہ ہونے والے دو افراد کی لاشیں نکال لیں گئیں ریسکیو 1122 کے ترجمان وقار احمد کے مطابق لاشیں آج صبح ریسکیو 1122 اپریشن کے دوران طویل مشقت کے بعد برامد ہوئی۔ سردار ولد صالحجان عمر 18 سال ،رحیم زادہ ولد بخت زاداہ عمر 17 سال سکنہ چپریال کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیاگیا۔علاقہ کے عوام نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا۔ اور انھیں خراج تحسین پیش کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button