پمز اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضہ مکمل صحت یاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں زیر علاج کورونا وائرس سے متاثرہ گلگت کی خاتون مریضہ مکمل صحت یاب ہوگئیں جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، متاثرہ مریضہ کافی دنوں سے پمز میں زیر علاج تھی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ پمز میں اب بھی کرونا کے 3 مریض زیر علاج ہیں، دوسری جانب پمز میں یوکے سے آنے والی خاتون کی حالت بدستور تشویشناک ہے تاہم خاتون کے شوہر کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button