آج کی خبریںسوات کی خبریں

حلال فوڈ اتھارٹی اور تاجربرادری میں مذاکرات کامیاب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)حلال فورڈ اور تاجر برادری کے درمیان غلط فہمیاں ختم، ڈپٹی ڈایریکٹر اسد قاسم خان اور صدر بازار کے درمیان مذاکرات، آیندہ مل جل کر مفاد عامہ اور اصلاحی معاشرے کے قیام کے لئے کام کرنے کا عزم۔گزشتہ روز نشاط چوک غلط فہمیاں پیدا ہوگئی تھی جس میں سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم نے ثالثی کا کردار ادا کیا جس کے بعد سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، ڈپٹی ڈایریکٹر اسد قاسم خان، ڈی ڈی مراد علی خان، اے ڈی عدیل احمد اور عباس خان کا مشترکہ جرگہ ہوا جس میں تمام تر غلط فہمیاں دور کرتے ہویے آیندہ کیلیے مل جل کر عوامی مفاد میں کام کرنے اور اصلاحی معاشرے کے قیام کیلیے مشترکہ جدوجہد کا عزم کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button