حلال فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،14سو کلو مٹھائی تلف کردی گئی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) حلال فوڈ اتھارٹی کا مینگورہ شہر سمیت ضلع بھرمیں غیر معیاری اشیاء کے فروخت پر بیکریوں کے خلا ف کریک ڈاؤن 1400کلو مٹھائی تلف کردی گئی،متعدد بیکریاں سیل، درجنوں کو وارننگ، گذشتہ روز عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو معیاری مٹھائی کی فراہمی کے لئے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں بیکرز اینڈ سویٹس کے خلاف کریک ڈاؤں کیا گیا جس میں متعدد بیکریوں کا معائنہ کیا گیا اور بیکریوں میں موجود 1400کلوگرام غیر معیاری مٹھائی اور بسکٹ کو تلف کرتے ہوئے بیکریاں سیل کردی گئیں جبکہ درجنوں بیکریوں کو وارننگ کرتے ہوئے انہیں معیاری اشیاء کی فراہمی کی ہدایت کی، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مراد علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر اسد خان کی خصوصی ہدایات پر عیدالاضحی کے موقع پر عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے خصوصی معائنہ کیا جارہاہے اور عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں، انہوں نے اشیائے خوردنوش کے کاروبار کرنے والوں کو سختی سے ہدایت جاری کئے کہ وہ عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں ورنہ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔