حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی تحت دو روزہ تربیت گاہ کا انعقاد
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی کی ارکان و کارکنان کے لئے بیت گاہ کا انعقاد کیا گیا، حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع سوات کی تحت دو روزہ تربیت گاہ کا انعقاد مدرسہ صراطالجنتہ کلا ڈیھر بلوگرام میں کیا گیا، جس مین تمام پی اے ناظمات، کارکنان اور ارکان نے بھر پور شر کت کی،مہنگائی کے خلاف اور کشمیریوں کی حق ارادیت کی حق میں کثرت رائے سے قرار داد منظور، تربیت گاہ میں استحکام اور تنظیم پر زور دیا گیا اور کارکنان و اراکین کو یہ باور کرایا گیا کہ جماعت اسلام کا مقصدر شہادت حق کا کام کرنا ہے، ناظمہ ضلع رابعہ پائندہ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ یو سی اور وی سی کی سطح پر جماعت اسلامی کی پیغام کو پہنچایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ بہترین دعوت کے لئے ضروری ہے کہ جماعت کی اندر کی تنظیم بھی مضبوط ہو اور اس کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی ضرورت ہیں.
سابقہ ایم پی اے صابرہ شاکر نے جے آئی یوتھ کیلئے پروگرام کنڈیکٹ کیا، انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ ان کی اسلا می خطوط پر رہنمائی کی جائے اور میدان عمل میں اتارا جائے، پروگرام کی آخر میں مہنگائی کے خلاف اور کشمیریوں کی حق ارادیت کی حق میں کثرت رائے سے قرار داد منظور کی گئی، شرکاء سے سابق ایم این اے جمیلہ احمد،نائب ناظمہ سوات سعدیہ حیدر مرکزی شوریٰ کے ممبر زاہدہ کرم، شعبہ مالیات ناظمہ اقبال جہان اور نگران نشرو اشاعت کلثوم وقار نے بھی خطاب کیا، تمام ارکان وکارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہادت حق کاکام مضبوط تنظیم اور ٹھوس منصوبہ بندی کے ساتھ کریں گے۔