خاتون منشیات فروش سے ایک کلو چرس برآمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ پولیس نے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو چرس بر آمد کرلی۔پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ سمبٹ میں پولیس نے ایک اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ مسماۃ رخسانہ زوجہ فیض اللہ سکنہ ماشوخیل حال گجرو گھڑئی مردان کے قبضے سے ایک کلو چرس بر آمد کرلی۔ پولیس کے مطابق خاتون نے قمیض کے اندر چرس کو چھپایا ہوا تھا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون کو حوالات میں بند کردیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button