خاوند نے فائرنگ کرکے میکے بیٹھی ناراض بیوی کو زخمی کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 07 مئی 2018ء) تحصیل کبل کے علاقہ کوٹلی میں میکے بیٹھی ناراض بیوی کو خاوند نے میکے میں ہی فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ مسماۃ (ش) کا خاوند ملزم فضل محمود سعودی عرب میں محنت مزدوری کے لیے مقیم تھا۔ چار ماہ قبل مسماۃ (ش) گھر میں جھگڑوں کی وجہ سے تنگ آکر میکے گئی۔ گذشتہ روز فضل محمود نے سعودی سے واپس آکر سسرال کے گھر جاکر اپنی بیوی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button