آج کی خبریںسوات کی خبریں

خوازہ خیلہ،جائیداد کے تنازعے پر تصادم،ایک جاں بحق تین زخمی

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام ) خوازہ خیلہ کے علاقے مشکومئی میں جائیداد کے تنازعے پر دو فریقین میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے کورمل مشکومئی میں جائیداد کے تنازعے پر دو فریقین کے مابین تصادم ہوا، ہاتھا پائی کے دوران ایک فریق کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں سیروزولد ہمیش گل سکنہ مشکومئی جاں بحق جبکہ دوا خان ولد تورسم ، مسماۃ باچا سحر زوجہ دورے خان اور دورے خان ولد دوا خان ساکنان مشکومئی زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button