آج کی خبریںسوات کی خبریں
خوازہ خیلہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔27اگست 2017ء )خوازہ خیلہ کے علاقہ شین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک شخص کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ شین میں دکاندار بختور ولد محمد امین اپنے گودام میں موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے گودام میں گھس کر اُس پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے ،فائرنگ کے نتیجے میں بختور موقع پر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔