آج کی خبریںسوات کی خبریں

خوازہ خیلہ، تاجروں نے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام :26اپریل2018)خوازہ خیلہ میں ڈاکٹروں کے نارواں روئے کے خلاف احتجاج پر ڈاکٹروں نے پی ٹی آئی کے رہنماء رحمت علی خان پر ساتھی سمیت مقدمہ درج کرلیا ،دو روز سے گرفتاری کیلئے خوازہ خیلہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور سٹاف کا احتجاج جاری ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ،تین روز قبل خوازہ خیلہ ہسپتال میں حادثے میں بچے کی ہلاکت اور ڈاکٹروں کی جانب سے لواحقین کے ساتھ بد سلوکی کے خلاف خوازہ خیلہ میں عوام سڑکوں پر نکل آئیں تھے جس پر اے سی خوازہ خیلہ اور ایس پی اپر سوات نے مظاہرین سے مزاکرات کرکے عوام کو منتشر کیا بعد میں خوازہ خیلہ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رحمت علی خان اور انکے ساتھی کریم داد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور گزشتہ دو روز سے خوازہ خیلہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف مکمل ہڑتال پر ہے جس کے وجہ سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر حکام سے خوازہ خیلہ کے ڈاکٹروں کے ناروئے سلوک اور زیادتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں تاجر برادری نے بھی اجلاس بلاکر اس سلسلے میں ڈاکٹروں کے روئے کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button