آج کی خبریںسوات کی خبریں

خوازہ خیلہ میں ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی، دو گاڑی سلیپران بر آمد ،ملزمان گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ نے کارروائی کرتے ہوئے سمگل کی جانے والی قیمتی لکڑی بر آمد کرلی، پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں ایک خفیہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر سکیل احمد اتمانخیل نے علاقہ تاروگے میں ٹمبر مافیا کے خلاف رات دو بجے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران سمگل کی جانے والی لکڑی قبضے میں لے لی گئی جنہیں دو گاڑیوں میں سمگل کیا جا رہا تھا۔ دو افراد کو گرفتار کیا گیا جنہیں متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا گیا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ نے بتایا کہ ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی ایک خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی، ہمیں پتہ چلا کہ چند افراد دو گاڑیوں میں لکڑی سمگل کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں جس پر ہم نے بروقت کارروائی کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button