آج کی خبریںسوات کی خبریں
خوازہ خیلہ: 60 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والا کتا ریسکیو 1122 کی کامیاب کارروائی میں بحفاظت باہر نکال لیا گیا

خوازہ خیلہ: ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 60 فٹ گہرے کنویں میں گرنے والے کتے کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
واقعہ گزشتہ شب تحصیل خوازہ خیلہ میں پیش آیا، جہاں ایک کتا کنویں میں گر کر بے ہوش ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ایک کامیاب آپریشن کے ذریعے ماہر ریسکیور بختاور خان نے کنویں کی گہرائی میں اتر کر کتے کو باہر نکالا۔
ریسکیو اہلکاروں نے بے ہوش کتے کو فوری طور پر سی پی آر فراہم کی، جس سے اس کی جان بچ گئی۔ اہلِ علاقہ نے ریسکیو ٹیم کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہا۔