آج کی خبریںسوات کی خبریں

خپل کور ماڈل سکول کے طلباء نے ایک لاکھ روپے انعام جیت لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )خپل کور ماڈل سکول بوائز اور گرلز کیمپس کے طلباء نے مضمون نویسی مقابلوں میں ایک لا کھ روپے انعام جیت لیا۔سوات ریلیف انیشیٹیو (ایس آر آئی)کے چیئر پرسن اور والی سوات کی نواسی زیب النساءجیلانی اور ان کے ہمراہ امریکہ سے آئے ہوئے مہمان خصوصی پاشا احمد کا خپل کور فاونڈیشن کے زیر سایہ بننے والے خپل کور ماڈل سکول گرلز کیمپس کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نیسکول میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ والی سوات کی نواسی زیب النساء جیلانی کے زاتی دلچسپی پر خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے طلبا و طلبات میں انگریزی مضون نویسی مقابلے منعقد کرائے گئے جس کا عنوان تھا “میں کون ہوں؟،میں کہاں سے آیا ہوں؟،میں کہاں جانا چاہتا ہوں؟” تھا۔جس میں بوائز کیمپس کے طالبعلم اسد اللہ نے پہلی جبکہ گرلز کیمپس کی طالبہ ملائکہ علی نے دوسری اور گل آرزو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات میں 1یک لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے جبکہ بہترین کار کردگی پر گرلز سکول نے ایک لاکھ  روپے کا انعام بھی جیت لیا۔مہمانی خصوصی پاشا احمد نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خپل کور ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جہاں پر تعلیم کی ساتھ ساتھ بچوں کو مختلف ہم نصابی سرگرمیوں میں مصروف رکھتی ہیں جس کی وجہ ادارے کی بچے کافی قابل اور زہین ہیں۔آخر میں مہمانی خصوصی کو ادارے کے طرف سے سالانہ رہورٹ  کی کاپی پیش کی گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button