خیبرپختونخوا، کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 19 ہوگئی

پشاور(ویب ڈیسک) وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے پیغام میں کہا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر ، ہنگو اور مردان میں کورونا کا ایک ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ متاثرہ افراد بیرونی ممالک سے واپس آئے ہوئے تھے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button