خیبرپختونخوا حکومت کا بی آر ٹی پشاور کے لیے 52 نئی بسیں لانے کا فیصلہ، 25 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی جانب سے بی آر ٹی پشاور کے لیے 52 نئی بسوں کے حصول کی منظوری کے بعد پہلے مرحلے میں 25 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئی ہیں، جبکہ باقی 27 بسیں بھی روانہ کردی گئی ہیں۔
نئی بسیں جلد بی آر ٹی پشاور کے فلیٹ میں شامل کی جائیں گی، جس کے بعد بسوں کی مجموعی تعداد 244 سے بڑھ کر 296 ہوجائے گی۔
نئی بسوں کی شمولیت سے پشاور کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میں مزید بہتری اور استحکام آنے کی توقع ہے۔



