خیبرپختونخوا میں مزید بارش کا امکان

پشاور (ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی پورے صوبے میں بارش ہوئی ہے، مالم جبہ میں 45، کالام میں 32، درگئی میں 29، دیر، بشام اوربالاکوٹ میں 25، 25، چارسدہ میں 22، تیمرگرہ میں 18، پشاور میں 16، سیدو شریف میں 14، کاکول اورچراٹ میں 12، بنوں میں 7 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پربرفباری بھی ہوئی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ پشاور میں کم سے درجہ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button