خیبر: نیکی خیل فائرنگ کیس میں لنڈی کوتل پولیس کی بڑی کارروائی، 4 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

تھانہ لنڈی کوتل کی حدود، علاقہ نیکی خیل میں دو فریقین، عابد گروپ اور بجلی خان گروپ، کے درمیان پیش آنے والے تصادم اور فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وقار احمد کی ہدایت پر ایس پی جمرود سرکل بادشاہ خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ آج ایس ایچ او لنڈی کوتل عشرت شینواری نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر کامیاب چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے دونوں فریقین سے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں حسیب اللہ ولد رئیس خان، سید جمال ولد گیس خان، اختر محمد ولد روزی خان اور محمد جمال ولد عابد الرحمن شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 3 عدد کلاشنکوف اور 1 عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

Show More
Back to top button