دربار ڈھیرئی میں دو بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے دربار ڈھیرئی میں المناک حادثہ، غسل خانے میں گیزر کا گیس جمع ہونے سے دوبچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئیں، ذرائع کے مطابق تھا نہ شاہ ڈھیرئی کے علاقے دربار ڈھیرئی میں دو بچیاں علیشہ بی بی عمر 10 سال اور عریشہ بی بی عمر 8 سال دُختران انور گھر کے غسل خانے میں نہاتے ہوئے گیزر سے لیکج کے باعث گیس جمع ہونے کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئیں، اہل خانہ نے بچیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کی موت کی تصدیق کی، بعد ازاں دونوں بچیوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button