آج کی خبریںسوات کی خبریں
دریائے سوات سے 12 سالہ بچے کی لاش بر آمد
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ ٹیٹابٹ میں دریائے سوات سے 12 سالہ بچے کی لاش بر آمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ ٹیٹابٹ میں گزشتہ روز 12 سالہ امداد اللہ ولد افسر دریائے سوات میں گر کر ڈوب گیا تھا ۔ ریسکیو1122 کے غوطہ خوروں اور مقامی افراد نے تلاش شروع کردی تھی ، کافی دیر تک سرچ آپریشن کے بعد بچے کی لاش بر آمد کرکے ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیٹا بٹ کے مقام پر کرش مافیا سرگرم ہے اور دریائے سوات سے کرش نکالنے کے لئے بڑے بڑے کھڈے کھودے گئے ہیں، انہی کھڈوں میں اکثر اوقات لوگ گر کر ڈوب جاتے ہیں۔