آج کی خبریںسوات کی خبریں

دریائے سوات میں سیلاب کی کیفیت،انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔29اگست 2017ء )دریائے سوت میں نچلے درجے کا سیلاب، ضلعی انتظامیہ کا سیاحوں اور قریبی آبادی کے لوگوں کو دریا کے قریب نہ جانے کی ہدایت، سیلاب سے آگاہی کے صوبائی ادارے فلڈ سیل محکمہ آبپاشی پشاور کی روزانہ فلڈ رپورٹ کے مطابق منگل کی سہ پہر دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پرنچلے درجے کاسیلاب ریکارڈ کیا گیا جہاں پانی کا اخراج 26200کیوسک تھا۔ دریائے سوت میں سیلابی کیفیت کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ سو ات نے کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لئے علاقے میں سیر وتفریح کے لئے آنے والوں سیاحوں اور مقامی لوگوں کو دریا میں نہانے سے منع کرتے ہوئے اس کے قریب جانے سے منع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button