دریائے سوات میں ڈوبنے والے 20 سالہ حذیفہ کی لاش باغ ڈھیرئی سے برآمد

سوات: دریائے سوات میں ڈوبنے والے نوجوان حذیفہ کی لاش ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیموں نے باغ ڈھیرئی کے مقام سے برآمد کر لی۔

ریسکیو 1122 سوات کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور کی ہدایات پر واٹر ریسکیو اور واٹر سرچ ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریائے سوات سے نوجوان کی لاش نکال لی۔ متوفی کی شناخت حذیفہ، عمر تقریباً 20 سے 21 سال کے طور پر ہوئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مدین منتقل کر دیا گیا۔

Show More
Back to top button