آج کی خبریںسوات کی خبریں

دریائے سوات کا پانی بحرین بازار میں داخل، سیاح واپس لوٹ گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) دریائے سوات کا پانی ایک بار پھر بحرین بازار میں داخل ہوگیا، کالام جانے والے سیاح بحرین سے واپس ہو رہے ہیں،ذرائع کے مطابق دریائے سوات کا پانی ایک بار پھر بحرین بازار میں داخل ہونے سے دکانیں بند ہو گئی ہیں۔بازار میں پانی ہی پانی کھڑا ہوگیا ہے ، کالام جانے والے سیاح بحرین سے واپس لوٹ رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ہی دنوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد ایک بار پھر پانی ہوٹلوں،مکانات اور دکانوں میں داخل ہونے کا خدشہ ہے جس سے بحرین سے لے کر اتروڑ تک لوگ ایک بار پھر محصور ہو جائیں گے۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button