دکوڑک میں فلائنگ کوچ اور رکشہ میں تصادم، 6 افراد زخمی

سوات: چارباغ کے علاقے دکوڑک میں فلائنگ کوچ اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 سوات کے مطابق کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Show More
Back to top button