آج کی خبریںسوات کی خبریں

رنگ محلہ میں 32 سالہ لڑکی کا قتل، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں جمعہ کے روز 32 سالہ لڑکی کو قتل کیا گیا، پولیس تفتیش کے لئے پہنچی تو انہیں بتایا گیا کہ لڑکی پر آسیب کا سایہ تھااور جنات نے ہی لڑکی کو قتل کیا ہے،پولیس نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے۔
سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے رنگ محلہ میں جمعہ کے روز رشیدہ نامی 32 سالہ لڑکی کی گھر میں اچانک موت واقع ہوئی جس کے بعد علاقے میں چھ مگوئیاں شروع ہوئی کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے۔ لڑکی کے بھائی جمشید نے پولیس کو بتایا کہ اُس کی بہن پر گزشتہ کئی سالوں سے آسیب کا سایہ تھا”وہ گھر میں سبزی کاٹ رہی تھی کہ جنات نے اُن پر اچانک حملہ کیا اور وہ گر گئی جس کے باعث وہ جاں بحق ہو گئی
واقعے کے حوالے سے مینگورہ پولیس اسٹیشن سے معلوم ہوا کہ لڑکی کے بھائی کے بیان کے مطابق انکوائری رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور محلے کے دیگر افراد کو شامل تفتیش کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ باقاعدہ رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے صرف انکوائری درج کی گئی ہے جس کا مطلب ہے مکمل تحقیقات کے بعد ہی جب اصل حقائق سامنے آئیں گے تب ہی ایف آئی آر درج کی جائےگی اور ملزمان نامزد کئے جائیں گے ۔
لڑکی کی اچانک موت کے حوالے سے علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ اُسے قتل کیا ہو اور اب قتل کی اس واردات کو جنات کے کھاتے میں ڈالا جا رہا ہو ۔
لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے تک پولیس اپنی طرف سے تفتیش میں مصروف ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر زاوئے سے انکوائری کی جارہی ہے اور جلد ہی اصل حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا۔
لڑکی کی موت اور جنات پر دعویداری کے حوالے سے جب اُن کے لواحقین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی آسیب کے سائے اور جنات کے حملے کی بات کی، علاقے کے لوگوں کا خیال ہے کہ قتل کی واردات کو جنات اور آسیب کا رنگ دیکر چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اب پولیس انکوائری کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے کہ لڑکی کو جنات نے مارا ہے یا کسی اور نے؟ اگر جنات نے مارا ہے تو ایف آئی آر کس کے خلاف درج کی جائے گی؟ اور ملزمان کو کیسے پکڑا جائے گا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button