آج کی خبریںسوات کی خبریں

زرعی اجناس کو ترقی دینے میں مقامی کاشتکاروں کی بھرپور معاونت کی جائے گی، وزیر زراعت محب اللہ خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 30 ستمبر 2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت محب اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبے میں زراعت، افزائش حیوانات اور ماہی پروری کے تمام شعبوں کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ زرعی پیداوار میں نمایاں اضافے کے علاوہ انہیں عوام کیلئے بھی زیادہ سے زیادہ منافع بخش بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے سوات کے پھلوں و سبزیوں کے باغات اور دیگر زرعی اجناس کو ترقی دینے میں مقامی کاشتکاروں کی بھرپور معاونت کی جائے گی عوام کا بھی فرض ہے کہ ترقیاتی سرگرمیوں میں حکومت سے پورا تعاون کریں وہ سوات میں اپنے حجرہ پر مقامی لوگوں اور کاشتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اپنے مسائل و مشکلات سے انہیں اگاہ کیا محب اللہ خان نے وفود کے معروضات توجہ سے سنے اور پیش کردہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی وژنری قیادت میں پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی حکومتوں کا بنیادی مقصد ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنا، قومی معیشت کو سنبھالنا اور عوام کا معیارزندگی بہتر بنانا ہے عوام جان لیں کہ انکی موجودہ مشکلات بالکل عارضی ہیں جن سے انہیں بہت جلد چھٹکارا دلایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ انہیں اہل سوات کو درپیش مسائل کا بخوبی اندازہ ہے اور انکے ازالے کیلئے یہاں کے تمام ارکان اسمبلی نے متفقہ لائحہ عمل اپنایا ہے ہم اپنے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے بلکہ انکے ازالے کیلئے پوری تندہی سے کام کرینگے انہوں نے کہا کہ انکے گھر اور دفتر کے دروازے عوام کو ہمیشہ کھلے ملیں گے اسلئے وہ کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے ان سے ہر وقت رابطہ کر سکتے ہیں وفود نے انکے مسائل میں ذاتی دلچسپی لینے پر محب اللہ خان کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں پر عمل درآمد میں انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button