وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں مشکلات کے باعث تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 29 ستمبر 2018ء)سوات میں درال ہائڈرو پاور پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سے ملاقات میں مشکلات کے باعث تحریک انصاف کے کارکنان نے روڈ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کا دورۂ سوات موسم کی خرابی کی وجہ سے مختصر کردیا گیا، جس کی وجہ سے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات نہ ہوسکی۔ جس کے خلاف کارکنوں نے روڈ بند کرکے مظاہرہ کیا اور نعرہ بازی کی ۔ بعد میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا ۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button